قطر میں وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
mashaalcustom
April 16, 2026
17 views
0 منٹ پڑھیں
حمد الثانی سے ملاقات کی ہے۔ وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ سمیت خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے آغاز میں امیرِ قطر نے وزیراعظم پاکستان اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی مکالمے کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنایا جائے اور عالمی سطح پر تعاون بڑھایا جائے تاکہ امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے، خصوصاً توانائی کی فراہمی کے نظام کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا، خاص طور پر سکیورٹی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی، امیری دیوان کے سربراہ شیخ عبداللہ بن محمد الخلیفی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ بعد ازاں امیرِ قطر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
Deprecated: File Theme without comments.php is deprecated since version 3.0.0 with no alternative available. Please include a comments.php template in your theme. in /var/www/html/wp-includes/functions.php on line 6131
Leave a Reply